برائے غیر ملکی شہری

کیا آپ خصوصی ہنرمند کارکن کی حیثیت سے کام کرنے
یا کسی کی خدمات حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟

ہمارے تعاون سے، کارکنان اور ملازمین دونوں خصوصی
ہنرمند کارکن کے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

20 دسمبر،2024

13 دسمبر،2024

2 دسمبر،2024

26 نومبر،2024

7 نومبر،2024

24 اکتوبر،2024

24 اکتوبر،2024

21 اگست،2024

21 اگست،2024

21 اگست،2024

25 اپریل،2024

17 اپریل،2024

تمام بیرون ملک ملازمت کے میلے اور جاپانی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والی تقریبات جو FY2023 (اپریل 2023 تا مارچ 2024) کے لیے طے کیے گئے تھے ختم ہو گئے ہیں۔

19 افروری2024

ہم نے ایک اضافی بیرون ملک ملازمت کے میلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

1 دسمبر2023

جاپانی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والی تقریبات اور بیرون ملک ملازمت کے میلے کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

31 مارچ2023

جاپانی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والی تقریبات کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

1 مارچ2023

ایس ایس ڈبلیو ٹی ایس سی (خصوصی ہنرمند کارکن کی مجموعی اعانت کا مرکز) نے مارچ 2021 کے آخر میں آپریشنس بند کر دئیے۔
اس کے بعد ، براہ کرم امیگریشن انفارمیشن سینٹرامیگریشن سے متعلق معلومات کا سینٹرپر کال کریں۔

پروگرام کا تعارف کرانے والے ویڈیوز

پروگرام کا تعارف والا ویڈیو

نوٹ: ایس ایس ڈبلیو ٹی ایس سی (خصوصی ہنرمند کارکن کی مجموعی اعانت کا مرکز) نے مارچ 2021 کے آخر میں آپریشنس بند کر دئیے۔

خصوصی ہنرمند کارکن پروگرام کی 12 پیشہ ور فیلڈز کے بارے میں ویڈیوز

ویڈیوز کے ذریعہ خصوصی ہنرمند کارکن پروگرام کے 12 پیشہ ور شعبوں کے فوائد اور اہم نکات کے بارے میں جانیں۔

یہ ویڈیو دسمبر 2020 میں پوسٹ کی گئی تھی۔ مئی 2022 میں، مشین کے پرزوں اور ٹولنگ/ صنعتی مشینوں/ بجلی، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی صنعتوں کی تخلیق کے لیے تین شعبوں — مشین کے پرزوں اور ٹولنگ کی صنعتیں، صنعتی مشینوں کی صنعت اور بجلی، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی صنعتیں — کو ضم کیا گیا تھا۔

امیگریشن سے متعلق معلومات کا سینٹر

غیر ملکی شہری جو خصوصی ہنرمند کارکن کی رہائش کی صورتحال کے تحت کام کرنا چاہتے ہیں وہ کال سینٹر ٹیلیفون کر سکتے ہیں اور طریق کار کے بارے میں کچھ بھی جو انہیں سمجھ نہیں آ رہا ہو پوچھ سکتے ہیں۔ یہ کاغذی کارروائی اور دیگر طریقہ کار کو پُر کرنے میں معاونت کر سکتا ہے۔

ٹیلیفون 013904-0570

(VoIP ,PHS, بین الاقوامی کالز: 7112-5796-03)
کاروباری دن اور اوقات: پیر–جمعہ، صبح 8:30 بجے–شام 5:15 بجے

غیر ملکی شہریوں کے لیے روز مرہ کی زندگی میں تعاون سے متعلق پورٹل

غیر ملکی شہریوں کے لیے روز مرہ کی زندگی میں تعاون سے متعلق پورٹل ان معاملات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جو جاپان میں ذہنی سکون کے ساتھ رہنے کے لیے اہم یا ضروری ہیں۔ (یہ امیگریشن سروسز ایجنسی آف جاپان کی ویب سائٹ کا حصہ ہے۔) آپ مختلف زبانوں میں جاپانی حکومت کی طرف سے نوٹس اور دیگر معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی رہائشی سپورٹ سینٹر (ایف آر ای ایس سی)

ایف آر ای ایس سی سرکاری ہیلپ ڈیسک کے ساتھ ایک سہولت ہے جو جاپان میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔ ایف آر ای ایس سی غیر ملکی شہریوں کو مختلف موضوعات پر مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کر سکتا ہے۔

خصوصی ہنرمند کارکن پروگرام کی گائیڈ بک
(صرف جاپانی)

واقعہ کی معلومات

بیرون ملک ملازمت کے میلے اور جاپانی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والی تقریبات

امیگریشن سروسز ایجنسی آف جاپان خصوصی ہنرمند کارکن پروگرام کے تحت جاپان میں رہنے میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فرد کے لیے جاپانی کمپنیوں کے ساتھ واقفیت کے سیشن اور انٹرویوز پیش کرتی ہے۔ وہ لوگ جو خصوصی ہنرمند کارکن کی رہائش کی صورتحال کے تحت کام کرنا چاہتے ہیں انہیں اس میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

مخصوص صنعتوں اور دیگر تنظیموں کے لیے ذمہ دار جاپانی حکومت کی وزارتوں کے زیر اہتمام تقریبات

جاپانی حکومت کی وزارتوں کے زیر اہتمام خصوصی ہنرمند کارکن پروگرام سے متعلق مخصوص صنعتوں کے واقعات کے بارے میں معلوم کریں۔